31 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان میں یوم قدس پر جلوسوں کی تیاریاں

قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطنیوں کے حق میں آواز اُٹھانے کیلئے یوم القدس کا انعقاد بھرپور طریقہ سے کیا جائے گا۔

ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ یوم القدس درحقیقت عالمی سطح پر مظلوم اور پسے ہوئے عالم اسلام کے پسے ہوئے مختلف طبقات کی حمایت کا نام ہے۔ کشمیر، عراق، افغانستان، مصر، الجزائر، تونس، برما، بحرین اس کے علاوہ ہر جگہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔یوم القدس درحقیقت مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔ مظلوم فلسطینوں کو جس انداز میں یہودی ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور عالمی حقوق انسانی کی تنظیمیں، اقوام متحدہ سمیت تمام جمہوری اور انسانی حقوق کا راگ الاپنے والے خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں 2 اگست 23 رمضان بروز جمعۃ المبارک 2013 کومظلوم مسلمانوں کی حمایت کیلئے یوم القدس اور بی بی زینب سلام ا۔۔۔ علیھا و ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش بم دھماکوں کیخلاف یوم احتجاج ملک گیر سطح پر منایا جائے گا اور ہر قصبہ ہر شہر میں بھرپور انداز میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی۔

.......

/169